: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،24ڈسمبر(ایجنسی) ملک کے شمالی حصے میں سردی کا ستم بڑھتا جا رہا ہے. دھند کا اثر دہلی آنے والی ٹرینوں پر بھی پڑ رہا ہے. دھند کی وجہ سے دہلی پہنچنے والی 52 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 5 ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے.
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دہلی این سی آر میں گھنے دھند کا اندازہ ظاہر کیا ہے. قومی دارالحکومت کے
کئی علاقوں میں صبح سے ہی دھند کی ہلکی چادر بچھی ہوئی ہے. ٹرینوں کی لیٹ لطیفی سے پبلک کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. مسافروں کو ٹرین کے انتظار میں گھنٹوں اسٹیشن پر بیٹھنا پڑتا ہے.
درجن بھر سے زیادہ ٹرینیں اپنے وقت سے دو سے 12 گھنٹے تک تاخیر سے چل رہی ہے. دھند کی وجہ سے جمعہ کو کوٹہ-پٹنہ ایکسپریس سمیت ایک درجن ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہے. جس میں زیادہ تر ٹرینیں 3 گھنٹے مزید تاخیر سے پٹنہ جنکشن پہنچے گی.